ایران کا اعلیٰ سطح وفد امریکہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ ہیں ۔
ایرانی وفد کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق او روزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نےتنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




















