حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کے لیے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے موٹرسائیکل کا مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز نے اہم اقدامات کیے ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ڈی جی محکمہ ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر منتقل کرائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو تیز کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز بھی فعال کیے جائیں گے ۔





















