امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ ایتھلیٹ این کرائل ایسلسٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ این کرائل ایسلسٹن نے 90 سال اور 231 دن کی عمر میں تقریباً 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن برقرار رکھ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے یہ ریکارڈ اینی جوڈس سے چھینا، جنہوں نے 2024 میں 81 سال کی عمر میں یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
این کرائل، جو اپنی زندگی میں 10 مختلف کھیل کھیلنے اور کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں، نے فروری میں اس ریکارڈ کے لیے باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا تھا۔
ان کی اس کامیابی کو عزم اور فٹنس کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔





















