وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے حیدرآباد کراچی پورٹ موٹر وے ایم ٹین کو ملک کی معاشی شہ رگ قرار دے دیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منصوبے کیلئے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کی ہدایت کردی ۔ کہا منصوبہ ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر مواصلات نے این ایچ اے کے ڈیفالٹر ہونے کے تاثر کو مکمل طور پر گمراہ کن بھی قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی پورٹ تا حیدر آباد موٹر وے ایم 10 پراجیکٹ کو ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر قرار دے دیا۔ این ایچ اے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا 8 لین پر مشتمل ایم ٹین ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ کراچی میں ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے نےاین ایچ اے کو پراجیکٹ ایم 10 کیلئے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا وسائل کی بروقت فراہمی سے یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ادارے کے ماہر انجینئرز کا گروپ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا پابند ہوگا۔ این ایچ اے کو ہر 10 کلومیٹر کے بعد جدید قیام گاہیں اور شاپنگ ایریاز بنانے کا ٹاسک بھی دے دیا۔
وفاقی وزیر مواصلات کو بتایا گیا کہ اوپیک نے حیدرآباد سکھر موٹروے سیکشن تھری کیلئے 230 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے دیوالیہ ہونے کا تاثر مکمل طور پر گمراہ کن قراربھی دیا۔ کہا نیشنل ہائی وے اٹھارٹی مستقبل میں صرف معاشی طور پر سودمند اور پائیدار منصوبوں پر کام شروع کرے گی۔





















