بھارت کی جانب سے گیدڑبھبکیوں پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر راج ناتھ سنگھ کا بیان مایوسی کا عکاس ہے ، واضح پیغام دیتا ہوں کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور خطرناک نتائج کا حامل ہو گا ۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہو سکا ۔ بھارت کی طرف سے دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ متوقع جاہلانہ حرکت ہے ۔ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں کو بیرونی مداخلت بنا کر پیش کرتا ہے ۔ وہ گمراہ کن الزامات کی آڑ میں مخصوص سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ تاریخی طور پر واضح ہے کہ ناکام مہم جوئی کے ہمیشہ سنگین نتائج برآمد ہوئے ۔ معرکہ حق ہماری یادوں میں آج بھی زندہ ہے ۔ آئندہ ہمارا ردعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا ۔ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کیلئے پرعزم لیکن ہماری تیاری مکمل ہے ۔ بہتر ہوگا بھارت اپنی اسٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی بےچینی کا سامنا کرے ۔





















