خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 18 بچوں اور 5 خواتین سمیت 25 افراد جاں بحق اور 77 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 88 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے بنوں، ایبٹ آباد، باجوڑ اور کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے حادثات پیش آئے۔ اب تک 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ان میں 18 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
بنوں اور ایبٹ آباد میں 8،8 افراد جبکہ باجوڑ میں 4 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ بارش سے 88 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 17 مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ چھتیں گرنے سے اب تک 22 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو تمام متاثرین خصوصا جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلداز جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔





















