لاہور قلندرز کے فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق فخرزمان پر لیول تھری خلاف ورزی پر کاالزام عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق لاہورقلندر ز کے کھلاڑی فخر زمان کو پی ایس ایل پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا۔ مذکورہ آرٹیکل کی خلاف ورزی کوڈاف کنڈکٹ کی شق 2.14 کے تحت لیول تھری میں آتی ہے۔ قواعد کے مطابق گیند کی حالت میں تبدیلی خلاف ضابطہ ہے۔
فخر زمان نے سماعت کے دوران الزامات کو مسترد کردیا۔ معاملے کی مزید سماعت 48 گھنٹے میں ہوگی۔ مکمل سماعت پر میچ ریفری روشن ماہنامہ فیصلہ سنائیں گے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر لیول کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، حسن علی نے لاہوقلندرز کے حسیب اللہ کوآؤٹ کرکے اشتعال دلانے والی حرکات اور اشارے کئے تھے۔






















