سعودی عرب میں کئی روز بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی اونس 15.78 جبکہ 10 گرام سونا 5.10 ریال سستا ہوگیا۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں بدھ 29 نومبر 2023ء کو بھی سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان جاری رہا۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.51 درہم کمی سے 246.26 ریال (دس گرام 2 ہزار 462.60 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.47 ریال گر کر 225.74 (دس گرام 2 ہزار 257.40 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.44 ریال کمی سے 215.48 (دس گرام 2 ہزار 154.80 ریال) رہی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.38 درہم گھٹ کر 184.70 (دس گرام ایک ہزار 847 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 0.30 ریال کمی سے 143.65 (دس گرام ایک ہزار 436.50 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 15.78 ریال کمی سے 7 ہزار 654.90 ریال (2041.77 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے نرخ 2 لاکھ 46 ہزار 264.80 ریال رہی۔