وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےتاجکستان سےدوستی کا رشتہ مضبوط بنانےکیلئےڈپلومیٹک انکلیو اسلام آبادمیں دوست ملک کےسفارتخانےکادورہ کیا، تاجکستان کے ملی نغموں کی دھنیں بجاکرانکا گرمجوشی سےاستقبال کیا گیا ۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں تاجکستان کےسفارتخانےکادورہ کیا، تاجک سفیرشریف زادہ یوسف توئیر سےغیررسمی ملاقات میں دوطرفہ تجارت میں اضافے اور علاقائی کشیدگی پربات چیت ہوئی،عبدالعلیم خان نےکہا وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارتی راہداریاں اہمیت کی حامل ہیں۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان اورتاجکستان کےمابین گہرےدوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،کیونکہ یہ مذہب کےمضبوط بندھن سے جُڑے ہوئے ہیں،دونوں ممالک کو قریب لانےمیں موجودہ تاجک سفیر کا کلیدی کردارہے، تاجکستان سے دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانےکےخواہاں ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں کےدرمیان تجارتی راہداریاں اہمیت کی حامل ہیں ۔
تاجکستان کےسفیرشریف زادہ یوسف توئیر نےوزیرمواصلات عبدالعلیم خان کاخیرمقدم کرتے ہوئےکہا پاکستان کے ٹریڈ کوریڈورز سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتے ہیں،خطے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ کردار کو بھی بیحد سراہتے ہیں ۔





















