نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود 29 سے30 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق تینوں برادر وزرائے خارجہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورے کےدوران مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی غور کیا جائےگا،تینوں مہمان وزرائےخارجہ وزیر اعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
Looking forward to welcoming my brother Foreign Ministers of Saudi Arabia, Türkiye, and Egypt to Islamabad.@FaisalbinFarhan @HakanFidan @mfaEgypt pic.twitter.com/3LLsJyUobv
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
خیال رہےکہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا جس کی ایران نے تصدیق کی اور پھر ایران نے پاکستان ہی کے ذریعے اپنا جواب امریکا تک پہنچایا۔





















