ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید ہونے والی پاکستانی سفیراللہ کی میت اسلام آباد روانہ کر دی گئی، پاکستانی سفارتخانے نے میت کی وطن منتقلی کے انتظامات کئے ۔
سفیراللہ عید مرجان کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے آبائی ضلع بنوں پہنچائی جائے گی ۔ شہید سفیراللہ ابوظہبی میں بطور ڈرائیور خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پاکستان سفارتی حکام نے میت کی فوری روانگی میں تعاون پر اماراتی وزارت خارجہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔






















