وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سےایرانی سفیررضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی،انہوں نے سپریم لیڈر سمیت دیگر رہنماوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطے کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو ۔ عبدالعلیم خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور دیگر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔۔
عبدالعلیم خان نےکہا گزشتہ 26 دنوں میں ایران نے جرات اور حوصلے کی نئی مثال قائم کی،پاکستانی قوم ایرانی عوام کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،ساری مسلم امہ کےدل ایران کےساتھ دھڑکتے ہیں،وزیرمواصلات نے مستقبل میں ایرانی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا
ایرانی سفیر نے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کے جانب سےتعزیتی پیغام بھیجنےکا حوالہ دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا،کہا عظیم پاکستانی قیادت اور قوم کےشکرگزارہیں،پہلے کی طرح اس بار بھی فتح ایران کو ہی نصیب ہوگی،ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔






















