گولڈ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔
رپورٹس کے مطابق گولڈ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بڑے کریک ڈاؤن کا آغازہوگیا ہے جس میں سونا مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے اسمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے ، اِس سلسلے میں ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں ۔
حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ عام شہری اور ملک کو ہو گا ۔
سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے ۔