سیالکوٹ اور نوشہروفیروز میں مختلف ٹریفک ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 20 زخمی ہوگئے۔
پسرور سیالکوٹ روڈ پر تیزرفتار کار سڑک کنارے بس کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 14 سال کے ایان، 18 سال کے عبدالرحمان، 15 سال کے رویان، 18 سال کے ہارون، 18 سال کے امیر مرتضیٰ شامل ہیں۔
دوسری جانب نوشہروفیروز میں وین اور ٹرالی کےدرمیان تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے،حادثہ کا شکارہونے والے افراد شہباز قلندرکے مزار پر حاضری کے بعد واپس جا رہے تھے۔
دادو مورو روڈ پر زائرین کی وین اور گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین مرد اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔





















