صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا عام آدمی پر بوجھ کم سے کم رکھا جائے۔ پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے۔
صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے ملاقات میں کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں اور سرحدوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز نے معاشی اشاریوں اور پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی۔ پاک افغان کشیدگی اورعلاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔






















