انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
صاحبزادہ فرحان کوفروری میں غیرمعمولی کارکردگی پرپلیئرآف دی منتھ قرار دیا گیا،صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی،اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،کہا صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے،اعزاز حاصل کرنا صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،امید ہے کہ صاحبزادہ فرحان اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔




















