ایران کے اسرائیل پر نئے حملے،کئی گاڑیاں اور مکانات تباہ ہوگئے،ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
امریکی اوراسرائیلی طیاروں کی تہران پرشدید بمباری،بندرعباس میں ریڈیواسٹیشن پرحملے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا،ارومیہ میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایاگیا،ملبے تلےدبےافرادکی تلاش جاری ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکااوراسرائیل نے اہوازمیں اسپتال پرحملہ کیا،اہواز پر حملے میں اسپتال کو نقصان پہنچا،ایران کےشہراصفہان میں بھی دھماکےہوئے،28فروری سے ایران پرجاری حملوں میں شہدا کی تعداد 1550ہوچکی۔
ترجمان ایرانی خاتم الانبیا نے اپنے بیان میں کہاڈرون کے ذریعے اسرائیلی ایئرپورٹ بن گوریون اڈے کو نشانہ بنایا،اسرائیل کی ایوی ایشن کمپنیوں پر بھی ڈرون حملے کئے،تل ابیب، اور ہولون میں فوجی اڈوں اور سکیورٹی مراکز کو نقصان پہنچایا۔
گزشتہ روز بھی ایران کے اسرائیلی ایٹمی مرکز کے قریب حملوں میں 180 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ آئی اے ای اے نے بتایا کہ حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔
ایران نےامریکا کووارننگ دیتے ہوئےآبنائےہرمزمکمل بند کرنےکا اعلان کردیا،جاری کردہ بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پرحملہ ہوا تو آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تفصیلی بات کی۔
ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نےاس بات پراتفاق کیاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیےنہایت ضروری ہے۔
خطےمیں بڑھتی کشیدگی،عالمی معیشت خطرےمیں موجودہ بحران 1970 کےتیل بحران سے بھی بدتر قرار دیدیاگیا،سربراہ عالمی توانائی ایجنسی کاکہنا ہےکہ ایشیا میں ایندھن کی کمی بڑھنےکاخدشہ ہے،ضرورت پڑی تومزید ذخائر مارکیٹ میں لائے جا سکتے ہیں،بحران کا سب سے بڑا حل آبنائےہرمزکھولنا ہے




















