استحکام پاکستان پارٹی کے صدراوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دی،اپنےپیغام میں کہا کہ 23مارچ متحدہونےکا درس دیتا ہے،درپیش بحرانوں سے نکلنےکیلئےاتحاد،بھائی چارے اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری اپنےپیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تئیس مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری کےساتھ ہی وطن عزیزکی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ یہ دن اس عظیم جذبےکی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ہمارے اسلاف نے یہ وطن عزیز حاصل کیا۔
عبدالعلیم خان نےکہا کہ اورآج پاک سرزمین کےمحافظوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکا بھی دن ہے،سپہ سالارفیلڈمارشل حافظ سیدعاصم منیر کی قیادت قابل فخر ہے،بحیثیت قوم ہمیں عزم و حوصلے سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نےکہاکہ نوجوان نسل کوملکی استحکام،خوشحالی اوردفاع کیلئےسیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا،سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ہماری اولین ترجیح صرف پاکستان ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔





















