فرانس میں تاریخ رقم،پہلی بارپاکستانی نژاد عمریعقوب فرانس کے شہر کرائی کے مئیرمنتخب ہوگئے
بائیں بازو کی سیاسی جماعت کےحمایت یافتہ امیدوارعمر یعقوب 2026 کےمیونسپل انتخابات میں بھاری اکثریت سےمیئرمنتخب ہوگئےہیں،انتخابی نتائج کےدوسرےمرحلے کےاعصاب شکن مقابلےمیں عمر یعقوب نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی۔
سماجی انصاف،عوامی خدمات اور ماحولیاتی تحفظ کےایجنڈےپرمبنی انکی مہم نےمقامی شہریوں کےدل جیت لیے،انہوں نےروایتی سیاست کے برعکس عوامی جلسوں اور براہِ راست رابطوں کے ذریعے اپنی جگہ بنائی۔
نومنتخب مئیر عمر یعقوب کی سیاسی ترجیحات اورتوجہ کرائی شہرمیں روزگار کےمواقع،بہتررہائش،تعلیم اور مساوی سماجی خدمات پر مرکوز ہوگی،عمریعقوب،جو پیشے کےلحاظ سے ایک ایجوکیٹر ہیں، طویل عرصے سے مقامی کمیونٹی اورکھیلوں کی سرگرمیوں میں فعال رہے ہیں۔
منتخب میئرعمریعقوب کاآبائی تعلق لاہورسےہے،انکی والدہ نے پاکستانی کمیونٹی اور مقامی شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے میرے بیٹے کا ساتھ دیا میں ان سب کی دل سے شکر گزار ہوں۔




















