فیلڈمارشل سمیت عسکری قیادت نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔
آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کے مستقبل کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان اپنےجمہوری اداروں کومضبوط اورقومی سلامتی کو یقینی بنانےکیلئےپرعزم ہے،پاکستان اپنےشہریوں کی فلاح وبہبودکےتحفظ کو یقینی بنائے گا،ملک کو دہشت گردی اورانتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں
مسلح افواجِ پاکستان ہر دم چوکس اور ثابت قدم ہیں، دہشت گردی کے خلاف داخلی سلامتی کو برقرار رکھا جائے گا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور اصولی رکن ہے، اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم مستقل امید، بے مثال عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔





















