سری لنکن کپتان داسن شناکا ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے۔
لاہور قلندرز نے ڈینیل سیمز کو سائن کرلیا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو داسن شناکا کی جگہ شامل کیا گیا۔ لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ڈینیل سیمز کی شمولیت ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوگی۔
ثمین رانا نے کہا کہ ڈینیل سیمز خود کو گیم چینجر اورمیچ وننگ آل رآؤنڈر کے طورپر منواچکےہیں ۔ تن تنہا میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پی ایس ایل کے ابتدائی مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے،سی ای او حیدرآباد کنگز مین کے مطابق گلن میکسویل خطے کی صورت حال کے باعث دوسرے مرحلے میں آئیں گے۔





















