سابق کپتان شاہد آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ آئیے سرزمین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں،انہی کی شجاعت اور قربانیوں کی بدولت ہم آج اپنے گھروں میں پر سکون عید منا رہے ہیں،اللہ ان سب کے درجات بلند کرے، انہیں جزائے خیر دے، اللہ ہمارا وطن ہمیشہ محفوظ رکھے،آپ سب کو دلی عید مبارک ۔ پاکستان زندہ باد۔






















