ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج تیسری عیدالفطر اڈیالہ جیل میں گزاری ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا ہے۔





















