ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مسلط کردہ جنگ کو تین ہفتے مکمل ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے امریکی اوراسرائیلی اہداف پر 70 واں حملہ کردیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق مشرق وسطیٰ اور اسرائیل میں 55 مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے پہلی بار ایران سے 4 ہزار کلومیٹر دور ڈیاگو گارشیا جزیرے پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ اب تک کا ایران کا طویل ترین حملہ ہے۔ جو مشرق وسطیٰ سے باہر کسی امریکی ہدف پر کیا گیا۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں۔ تہران، اصفہان اور بوشہر پر شدید بمباری کی گئی۔ فضائی کارروائی میں حکومتی شخصیات کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔





















