برطانیہ کی امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد ایران نے ڈیاگو گارشیا پر امریکی اور برطانوی اڈے پر میزائل داغ دیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جزیرہ ڈیاگو گارشیا پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، دونوں میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
قبل ازیں برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایرانی اہداف پرحملوں کیلئے امریکا برطانوی اڈے استعمال کرسکےگا ۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو پہلے ہی اقدام کرنا چاہیے تھا انہوں نے بہت دیر کی۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ برطانوی وزیراعظم اپنے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رہا ہے۔





















