پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی بلال رحمان کے گھر پر چھاپے کے دوران بجلی چوری پکڑی گئی، پیسکو کے 23 لاکھ روپے کے نادہندہ بھی نکلے۔
پیسکو ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس نے سابق رکن قومی اسمبلی بلال رحمان کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں بجلی چوری پکڑی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سابق ایم این اے پیسکو کے 23 لاکھ روپے کے نادہندہ بھی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسکو نے سابق ایم این اے پر جرمانہ کردیا، ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی۔