کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کے بھرپور تعاون اور جدید غیر ملکی اسلحے کی دستیابی سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے 8 دہشتگردوں سے جدید غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں امریکی ساختہ ہتھیار بھی شامل ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیرمحفوظ ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم طریقہ کار کے تحت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے مسلط کیا گیا ہے۔ پشاور، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحے سے حملے کئے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد 7 اعشاریہ 12 ارب ڈالرمالیت کا جدید اسلحہ افغانستان میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ عالمی برادری کو افغانستان میں بھاری مقدار میں موجود غیر ملکی اسلحہ اور دہشت گرد تنظیموں کا نوٹس لینا ہوگا۔