وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب مقدمات کا جیل ٹرائل منظور کرنے کی منظوری دیدی۔
وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزکی سماعت کرےگی۔
وفاقی کابینہ نےچیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنےکی منظوری دیدی، وزرات قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ نیب نےامن و امان صورتحال کے پیش نظرجیل میں سماعت کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل کر چکی، جلد ریفرس دائر ہو گا، کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی، قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تفتیس کی ہے، عمران خان نیب کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
یاد رہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جاری جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیرقانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرلیا۔ ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اگست کے جیل ٹرائل کورٹ کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔