تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کوممکنہ توانائی بحران سے خبردار کر دیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگی صورتحال سے عالمی توانائی بحران بڑھ سکتا ہے، ایران جنگ سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 106ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیوٹی آئی 102 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہورہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز بحری جہازوں کو رش بڑھا گیا، ایک ہزار کے قریب جہازوں کو آبنائے ہرمز کھلنے کا انتظار ہے۔





















