ڈھاکا میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گری،سیف حسن 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،نجم الحسن شنتو 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے،
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا حسین طلعت اور شامل حسین انجری کے باعث شامل نہیں،غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کریں گے،محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا ہے،کنڈیشنز بولنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی،تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔






















