امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیا ایرانی سپریم لیڈر ہماری منظوری کے بغیر زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا، اس کی بقا ہماری منظوری سےمشروط ہو گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دے دی۔ کہا امریکا نہیں چاہتا کہ چند سال بعد ایران کو دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کا موقع ملے۔ تہران پورے مشرقِ وسطیٰ پر کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ایران کے پاس موجود یورینیم ضبط کرنے کیلئے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔
خیال رہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جانشین پر اتفاق کر لیا گیا۔ باضابطہ اعلان مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے کیا جائے گا۔ معروف عالم دین آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے تصدیق کر دی۔ مجلس خبرگان کے رکن میر باقری کے مطابق ارکان کی اکثریت نے نئے رہبراعلیٰ کے حق میں ووٹ دیا۔






















