پنجاب میں دو برس کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے اعداد وشمارمیں تشویشناک انکشاف ہوا ہے کہ 2025 میں 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کتے کےکاٹنےکاشکار ہوئے، 2024 میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے واقعات ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان میں سب سے زیادہ 28 ہزار سے زائد جبکہ لاہورمیں 15 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے،رحیم یار خان 26 ہزار 488، فیصل آباد 25 ہزار 863 واقعات رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے اجلاس میں اعتراف کیا ہےکہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔





















