ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
اعلامیے کے مطابق (اے ڈی بی کی جانب سے فراہم کردہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی،سالڈویسٹ مینجمنٹ سروسزپرخرچ کیجائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخرتک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اے ڈی بی سے 250 ملین ڈالرز اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالرز ملیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، 9 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمد کے برابر ہیں۔