امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 14زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں تین شہری مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔
بندوق بردار نے سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے حامی جذبات کا اظہار کیا۔ انٹیلی جنس گروپ نے بتایا کہ جہادی گروپوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے حملہ آور کی شناخت کی، جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سینیگالی نژاد امریکی شہری کی امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن چپ رائے نےایکس پر مبینہ بندوق بردار کی ایک تصویر شائع کی جس میں اسے رائفل تھامے اور سویٹ شرٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔






















