عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے مرکزی پارلیانی بورد تشکیل دے دیا ، یہ 35 رکنی پارلیمانی بورڈ ن لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئےپارٹی کامرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا، جس میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف، مریم نواز،رانا تنویرشامل ہیں ۔
اس کے علاوہ احسن اقبال،حمزہ شہباز،غلام دستگیر، چودھری شیر علی،رانا ثنا اللہ،پرویزرشید،سعدرفیق، ایازصادق،اقبال ظفرجھگڑا سمیت 35 افراد شامل ہیں ۔
35 رکنی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرےگا ،نواز شریف اورشہبازشریف کی منظوری کےبعدنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔