ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق ہوگیا، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں اب سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے، پیپلز پارٹی کیخلاف جے یو آئی کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفد مذاکرات کیلئے بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچا، جہاں خوشگوار ماحول ملاقات میں ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب ہم سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے۔
جے یو آئی رہنماء علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک کرپشن کی بہت مثالیں ہیں۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کے تحفظات دور نہیں کرے گا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔