معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر مو جی بسر سے شادی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچیں، جہاں اس جوڑے کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں، جو وائرل ہوگئیں۔
Madiha Imam shares glimpses from the reception held at her in-laws hometown in Basar, India, and the groom has got some moves!#MadihaImam #MojiBasar pic.twitter.com/saHqXMjJ8e
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) November 27, 2023
مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی لباس کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر مو جی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔
ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر مو جی بسر نے ڈانس بھی کیا، جس کی ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017ء میں اپنے بالی ووڈ کیریئر مقبول فلموں ’دی سک‘ اور ’لکا چھپی‘ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023ء کو موجی بسر سے شادی کی تھی تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں دیا تھا، جوڑے کے ریسپشن کی تقریب گزشتہ ماہ دبئی میں منعقد کی گئی تھی۔