وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو جھوٹ اور میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی سے کوئی سیکیورٹی واپس لی نہ ہی ایسے کاموں کے لئے ان کے پاس وقت ہے۔ تمام لوگوں کی اصل توجہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور رہائی ہونی چاہئے۔ اگر کوئی نان ایشو کو ایشو بناکر خبروں میں رہنا چاہے تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے کھلی عدالت میں روسٹرم پر جاکر بات کرنے کی کوشش۔ چیف جسٹس سنی ان سنی کرتے ہوئے اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت نہ ہونے کے حوالے سے بات کرنا چاہ رہے تھے۔






















