قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے ارکان نے جہازوں اور کرافٹس کی خریداری میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گوادر، کراچی اور قاسم پورٹ سے متعلق بلز کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ چیئرمین کمیٹی قادر پٹیل نے قانون سازی میں یکسانیت لانے کی ہدایت کی ہے۔
قائمہ کمیٹی بحری امور کے ارکان نے وفاقی سیکرٹری بحری امور کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جہازوں اور کرافٹس کی خریداری میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ کیٹی نے پیپرا قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ واضح کیا کہ قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں جہازوں میں خطرناک مواد کے انتظام سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ پورٹ قاسم، گوادر اور کراچی کراچی پورٹ سے متعلق دیگر بلز مزید غور کے لیے مؤخر کر دیئے گئے۔ کمیٹی چیئرمین نے ہدایت کی کہ پورٹس سے متعلق تمام بلز میں یکسانیت لائی جائے اور قانونی شعبہ مجوزہ ترامیم شامل کرے۔ دوران اجلاس دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔






















