ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔
یاسمین راشد نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے الیکشن ٹریبونل نے نوازشریف کی کامیابی کے خلاف درخواست تکنیکی بنیاد پر خارج کی ۔ ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ فارم پینتالیس میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے ۔ حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے جو پورا نہیں کیا گیا ۔ یاسمین راشد نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں حلقہ ایک سو تیس سے کامیاب قرار دیا جائے ۔






















