گجرات میں ڈاکٹر کےقتل پرینگ ڈاکٹرزنے اسپتالوں کےاو پی ڈیزمیں ہڑتال کے حوالے سےآئی جی پنجاب سے ینگ ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کی۔آئی جی ڈاکٹرعثمان انورنے ملزمان کو جلد گرفتاری کرنےکاحکم دیا۔
رپورٹس کے مطابق سی پی اوگوجرانوالہ سمیت سینیئرافسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے آئی جی پنجاب سے دو ہفتے قبل گجرات میں ڈاکٹ ذیشان انور کے قتل کی تفتیش پرگفتگو کی۔سی پی او گوجرانوالہ محمد ایازسلیم نے آئی جی پنجاب کو قتل کی تفتیش پربریفنگ دی۔
سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں، جیوفینسنگ اوردیگر شواہد سے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔سی آئی اے گوجرانوالہ کو بھی ڈاکٹرزیشان انورکے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔