چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپے بیان میں کہا علیمہ خان نےمجھےکبھی چئیرمین شپ سےمستعفی ہونے کاپیغام نہیں بھیجا،نہ ہی انہوں نے کبھی ایساتاثرنہیں دیاکہ وہ پارٹی چیئرپرسن بننےکی خواہشمند ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا علیمہ خان نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت نہیں کی،شیرافضل مروت کی ٹی وی پرگفتگو سےمایوسی ہوئی،انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متنازع گفتگو نہیں کریں گے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ چینلز پر بیٹھ کرکسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔
بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے10 اپریل کو الیکشن کمیشن کودستاویزدیے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفکیٹ کےمنتظرتھے،اس کی گفتگوکاجواز نہیں بنتا،سب سے درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازع گفتگوسےاجتناب کیا جائے۔






















