برطانوی شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے کے نتیجے میں 18 برس کا نوجوان ذیشان افضل جاں بحق جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد برمنگھم پولیس نے قتل کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔






















