سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،بلند وبالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگا گیا ہےجبکہ سعودی شہری 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کےجشن کو پرجوش انداز سے منا رہے ہیں۔
سعودی فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 کو پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی۔
300 سال قبل پہلی سعودی ریاست کا قیام امام محمد بن سعود نے 1744 میں رکھا اسی حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے
سعودی گلوکارسینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ یوم تاسیس کے حوالے سےجشن منا رہے ہیں،سعودی عرب میں آج سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ مختلف تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





















