امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گلوبل ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ماضی میں کئی ممالک ٹیرف کے نام پر امریکا کو لوٹتے رہے ہیں،ٹیرف والے وہ ممالک ہیں جنہوں نے دہائیوں تک امریکا سے فائدہ اٹھایا،انتظامیہ جلد نئے اور قابل اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز عدالتی فیصلہ مضحکہ خیز، ناقص اور ملک مخالف تھا،ٹیرف عائد کرنے کا مقصد امریکی معیشت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کا ٹیرف بڑھانے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا تھا ۔ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہناتھا کہ صدرٹرمپ کے گلوبل ٹیرف غیر قانونی ہیں، صدرٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا،صدرٹرمپ کو وسیع سطح پر ٹیرف کے نفاذ کا اختیارنہیں ہے۔




















