ہری پورمیں تربیلا ڈیم کے قریب صوبڑا سٹی ہل کلب کی پہاڑی پر لگی آگ پر 18 گھنٹے گزارنے کے باوجود بھی قابو نہ پایا جاسکا ۔
تربیلا ڈیم کے گرڈ 5 کے قریب پہاڑی پر 18 گھنٹے قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پرلگنےوالی آگ تاحال نہ بجھائی جا سکی۔ آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے نیشنل گرڈ کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن کے قریب پہنچ گئی۔ آگ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آگ بھجانے کے لیے تربیلہ ڈیم ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔ اگ نے وسیع پیمانے پر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ سے قیمتی درخت چرند پرند جنگلی حیات جل گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عوام سے غیر ضروری طور پر جائے وقوعہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔





















