جیکب آباد میں ٹک ٹاکر خاتون سارا سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم مولا بخش جکھرانی کو گرفتار کر لیا اور دیگر کی گرفتار ی کے لے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک کے مطابق ٹک ٹاکر لڑکی سارا سے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم مولا بخش جکھرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور انکو گرفتار کیا جائے گا واقعہ 6روز قبل پیش آیا تھا ملزم نے خاتون کو ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے کے بہانے گھر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا متاثرہ ٹک ٹاکر سارا نے گزشتہ روز ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی تیز کردی ہے۔




















