انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے کمی کے بعد 280 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔




















