خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں میں شرپسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ یارک پر نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور پسپا ہوگئے۔
حکام کے مطابق فرار ہوتے شرپسندوں نے قریبی کسٹم چیک پوسٹ پر بھی حملہ کردیا، کسٹم چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا۔
ڈی آئی جی سید انور حسین کا کہنا ہے کہ زخمی کسٹم اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد دہے کہ گزشتہ دنوں اسی سرکل میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر بھی حملہ ہوا تھا، حملے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔




















