نادرا نے نئی اور جدید ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے جس میں شناختی خدمات اب مزید منظم اور صارف دوست انداز میں دستیاب ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ،نائیکوپ،پی اوسی،ایف آرسی سمیت تمام خدمات ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دی گئیں ، رجسٹریشن ڈیٹا اور اعداد و شمار nGRIDS سسٹم پر نقشوں کی صورت میں موجود ہے، ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ بھی فراہم کر دیاگیا۔
تحقیقی سرگرمیوں اور منصوبہ بندی میں رہنمائی کے لیے میپ گیلری متعارف کروائی گئی ہے، قومی وصوبائی سطح کے اعداد و شمار اور رجحانات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، پیدائش، وفات، شادی و طلاق کی رجسٹریشن کا مربوط نظام نمایاں ہے۔
بینکاری، ٹیلی کام اور حکومتی اداروں کے لیے تصدیقی خدمات یکجا کر دی گئیں، کال سنٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ مزید مؤثر کی گئی ہے ۔ شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام بہتر انداز میں فعال کیا گیاہے ، نادرا کیریئر پورٹل اپ گریڈ، آن لائن درخواست کا عمل آسان کر دیا گیا ۔
ملک بھر اور بیرون ملک نادرا نیٹ ورک کی مکمل معلومات اور رہنمائی ، رجسٹریشن مراکز اور موبائل رجسٹریشن وین کی معلومات ایک جگہ دستیاب ہیں۔ رائٹ ٹوانفارمیشن اور میڈیا سنٹر کے سیکشن جدید خطوط پر استوار کئے گئے ہیں۔





















